اے سی وانا جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد ،24کھلاڑیوں میں کٹس ،کیش انعامات تقسیم کئے گئے

جمعہ 12 اگست 2022 21:39

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) محکمہ سپورٹس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹرنینگ کیمپس میں کھیلے جانیوالے 24کھلاڑیوں میں کٹس اور کیش انعامات دینے کے حوالے سے اے سی وانا جرگہ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی، تحصیل وانا چیئرمین مولانا صالح وزیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراللہ وزیر، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر سردار علی وزیر، ڈی ایف اے صدر اکبر وزیر سمیت قبائلی عمائدین اور کھیلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین مولانا صالح وزیر نے کہا کہ جاندار معاشرے کیلئے ورزش نہایت ضروری ہے، وانا سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑیوں کی جس قسم کا خدمت ہو، تو ان کیلئے میں ہمہ وقت تیار ہو، اور کھیلاڑیوں کی خدمت کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈیشنل اے سی وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہا کہ وزیرستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، یہاں اچھے پلئیرز موجود ہیں لیکن ان کو صرف سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے کھیلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کھلے رہیںگے، انتظامیہ کو نوجوان کھلاڑیوں کی مشکلات کا احساس ہیں، ایک اچھے معاشرے کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے۔ کھلاڑیوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل اے سی وانا ڈاکٹر صادق علی، تحصیل چئیرمین مولانا صالح وزیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراللہ وزیر نے 24 کھیلاڑیوں میں کیٹس اور فی کس کیش تین تین ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔بعدازاں ازاں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جنوبی وزیرستان سردار علی وزیر نے آنیوالے مہمانوں کو ویلکم کیا اور پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں