وانا، سکاؤٹس فورس اور محکمہ پولیس نے دو ٹرک یوریا کھاد چینی کے بیگز میں افغانستان سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

ہفتہ 3 فروری 2024 23:07

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) سکاؤٹس فورس اور محکمہ پولیس نے دو ٹرک یوریا کھاد چینی کے بیگز میں افغانستان سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی ،محکمہ پولیس نے کاروائی کے بعد محکمہ زراعت جنوبی وزیرستان کے حوالے کردیئے گئے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹوٹل چار ٹرک پکڑے گئے ہیں ،دوسری جانب باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ پاک افغان بارڈر انگورآڈہ بازار کے مختلف گوداموں میں یوریا کھاد کے ہزاروں بیگز پڑے ہیں محکمہ زراعت نے وانا لے انے کی کوشش کی لیکن انگورآڈہ میں تعینات اعلیٰ حکام فی ٹرک پر 80ہزار اور پیک اپ گاڑی پر 40 ہزار کا مطالبہ کرتی ہیں اور اسطرح محکمہ زراعت وانا کے اعلیٰ اہلکار کھاد مافیا سے الگ بھتے کا مطالبہ کررہی ہیں اس کشمکش میں گزشتہ روز مذکورہ اداروں نے وانا انگور آڈہ روڈ پر ناکہ لگاکر ابتدائی طورپر دو ٹرک جو یوریا کھاد سے بھری تھی پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ کھاد اور لکڑی کی سمگلنگ میں محکمہ زراعت اور مقامی ضلعی انتظامیہ مافیا کے ساتھ ملے ہوے ہیں اسی وجہ سے پاک افغان بارڈر پچھلے 90 دنوں سے احتجاجاً بند ہیں گیٹ بندش کے باعث قومی خزانے سمیت روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے ننقصان ہورہا ہیں اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہیں کرتے ہیں ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں