جنوبی وزیرستان ، بارودی دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ پولیس

منگل 6 فروری 2024 17:46

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) جنوبی وزیرستان میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں