سکھر پولیس نے ڈاکو علی روشن کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعرات 4 اپریل 2024 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) تھانہ سائٹ کے حدود راہوجا لنک روڈ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہواجس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام علی روشن کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برامد کیا مقابلہ کے دوران ڈاکو کیدو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے مطابق زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں