سکھر،پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما مبین احمد جوئی نے 5 اپریل کو سکھر بچائو تحریک کا اعلان کر دیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما مبین احمد جوئی نے 5 اپریل کو سکھر بچائو تحریک کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ اعلان انہوں نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سکھر میں منعقد ہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سکھر سٹی، نیوں تعلقہ، روھڑی، پنو عاقل، صالح پٹ، کندھرا اور یوسیز سے تعلق رکھنے والے سابقہ مرد اور خواتین عہدیداراں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مبین احمد جتوئی نے مزید کہا کہ 5 اپریل کو سکھر بچایو تحریک شروع کی جا رہی ہے۔ جس میں کارکنان و عہدیداراں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کی عوام پینے کے صاف پانی کو بھی ترس گئی ہے۔ جبکہ ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کا استعمال کر کہ رکارڈ کرپشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میئر سکھرمن پسند ٹھیکیداروں کو فائدہ دینے کے لئے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔

جبکہ سکھر سے پیپلز پارٹی کے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز اور انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر کہ حراساں کیا جا رہا ہے۔ جسکو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ تجاوزات کی آڑ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہیں کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔

جبکہ سکھر میں کی گئی کرپشن کا احتساب ضرور ہوگا۔ کرپٹ عناصراحتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی حقوق دلانے کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔ انہوں نے کارکنان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوگا اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کردار دا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھرپور کوششوں کے باعث پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔بہترین خارجہ پالیسی کے باعث ملائشیا کا وزیر اعظم 23 مارچ کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو دنیا کے اندر پذیرا مل رہی ہے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں