سکھر پولیس کے تین مبینہ مقابلے ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سکھر پولیس کے الگ الگ تین مبینہ مقابلے ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد ، ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کے مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقابلے ہوئے ، تھانہ سے سیکشن کی پیر شاھ زیرو پوائنٹ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوو?ں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بنام شاہد حسین جتوئی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاجبکہ ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہو گئے ، دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ تماچانی کے حدود کیر تھر کینال کے قریب ہوا جس میں پولیس نے ایک ڈاکوبنام عرفان عرف راجہ کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا جبکہ ڈاکو کے دو ساتھی فرارہو گئے ، تیسرا مقابلہ تھانہ سانگی کے حدود جانب واہ کے قریب پیش ا?یا ، مقابلے کے دوران پولیس نے ایک ڈاکو بنام عرفان اسلم خروس کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا جبکہ ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس مقابلوں کے حوالے سے ایس ایس پی سکھرعابد بلوچ نے بتایا کہ مذکورہ مقابلو ں میں گرفتار ہونے والے زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کر دیا ، گرفتار زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار تینوں ڈاکوئوں سے اسلحہ و گولیاں برآمد کی گئی ، ڈاکوئوں کا مزید کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا جارہا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں