حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے، وزیر اعظم کا کوئی ذاتی کاروبارنہیں ، صرف عوام کا سوچتے ہیں ، اسد قیصر

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، خطے اورافغانستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، خطے میں امن آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، خطاب

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے، وزیر اعظم کا کوئی ذاتی کاروبارنہیں ، صرف عوام کا سوچتے ہیں ، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، خطے اورافغانستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، خطے میں امن آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اتوار کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے وجہ سے پوری دنیا میں معاشی طور پر مشکلات ہیں اور خطے کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اس خطے میں امن آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اورہم وسط ایشیائی ممالک تک اپنی بر آمدات بھیج سکیں گے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ 40 سال تک افغانستان میں جنگ رہی ہے، ہمارے بجٹ کا بڑا حصہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے استعمال ہوتا تھا، اب حالات بدل رہے ہیں افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی، گوادر کے کھلنے سے وسطی ایشیا کی مارکیٹیں تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے کھل جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے اس اقتصادی زون کے کھلنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ دور میں صرف دو پارٹیوں نے حکومت کی ہے اور انہوں نے کوئی ایسا قومی ادارہ نہیں چھوڑا تھا جو منافع میں ہو اب ہمارے ملک کی سمت درست ہوچکی اور ہماری قوم کی خوداری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف اور صرف اپنی قوم اور ملک کا سوچتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس میں صوابی کے عوام کو شناخت ملی ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پہلی بار پختونوں کو قومی حکومت ملی ہے میرا مشن ہے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کروںگا۔ انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں