صوابی پولیس اور دیگر حساس اداروں کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن

جمعہ 30 نومبر 2018 22:52

صوابی۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) صوابی پولیس اور دیگر حساس اداروں کا سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سی ٹی ڈی لاہور پنجاب پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری جاں بحق ہو گیا جب کہ مقتول اشتہاری کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جمعہ کی علی الصبح صوابی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران صوابی کے محلہ شمشہ خیل میں ایک مجرم اشتہاری ذیشان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جان اکبر خان شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ جوابی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے ذیشان ولد مارس خان سکنہ صوابی شمشیر خیل جاں بحق ہو گیا ۔

مقتول ذیشان سی ٹی ڈی لاہور پنجاب پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا ۔ سیکیورٹی اہلکارو ں نے مقتول کے قبضے سے ایک عدد دستی بم کے علاوہ ایک عدد کلاشنکوف ، میگزین بر آمد کر کے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا پریس ریلیز کے مطابق مقتول ذیشان قاری خورشید کا بھائی تھا جو بھی پولیس کو مطلوب تھا ۔ پریس ریلیز کے مطابق مقتول کے خلاف ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کرائی گئی ہے جب کہ مجروح کانسٹیبل جان اکبر کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا#

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں