صوابی ،اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کابد ترین مہنگائی ، بد امنی ، کرپشن اور بجلی کے ناجائز بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 26 ستمبر 2021 18:35

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) ضلع صوابی کے گائوں مرغز میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے بد ترین مہنگائی ، بد امنی ، کرپشن اور بجلی کے ناجائز بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران بازار کے تمام مارکیٹیں اور دوکانوں کے علاوہ ٹریفک بند رہی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔

شرکاء نے شدید نعرے بازی بھی کی ۔ مسلم لیگ ن ، اے این پی ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے مسلم لیگ ن کے رہنما انتظار علی ، راشد سہیل ایڈوکیٹ، اے این پی کے ضلعی رہنما اکمل خان ، طاہر خان ، سلطان عارف ،راج بہادر اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور ٹیکسز ، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں میں سو گنا اضافے کی وجہ سے غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر پختون قوم جانتی ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی آزادی سے قبل یا بعد جو بھی تحریک موضع مرغز سے چلی ہے وہ کامیاب رہی ہے اب یہاں کے عوام نے موجودہ حکومت کی طرف سے بد ترین مہنگائی ، کرپشن ، بد امنی ، ناجائز جر مانوں اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف جس تحریک کاآغاز کیا ہے اس کا ابتداء ہوکر کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سمیت دیگر یوٹیلٹی بلز میں غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے غریب لوگ سالن کی بجائے اب سبز مرچ کے ساتھ روٹھی کھانے پر موجودہ حکومت نے مجبور کر دیا ہے پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو معاشی اور مالی طور پر تباہ کر رکھ دیا ہے واپڈا مرغز نے صرف غریب عوام کو بھاری بلز بھیجے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے اسی طرح مردان تعلیمی بورڈ نے نالائق طلبہ کو بے تحاشا نمبرز دیئے جب کہ لائق اور قابل طلبہ کو انتہائی کم نمبرز دے کر تعلیمی مستقبل تباہ ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پی ٹی آئی حکومت نے اربوں روپے قرضے معاف کر دیئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے علاوہ اب سرکاری سکولز بھی پی ٹی آئی حکومت پرائیوٹائز کر رہی ہے جس کے نتیجے میں عوام کہاں جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام حکمرانوں سے تنگ ہے لہٰذا حکومت اقتدار چھوڑ دے انہوں نے کہا کہ ہم نے غریب عوام کے فلاح و بہبود کے لئے جو تحریک شروع کی ہے حکومت کے خاتمے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں