۸سوات، کندیا میں گلیشئر گرنے سے جاں بحق کالام کے 3نوجوانوں کو معاوضہ دیا جائے ، سابق ناظم بحرین کا مطالبہ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

چ*سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) سوات کی تحصیل بحرین کے سابق ناظم نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کندیا میں گلیشئر گرنے سے جاں بحق کالام کے 3نوجوانوں کو معاوضہ دیا جائے انہوں نے کوہستان کے عوام کا لاشیں نکالنے اور کالام پہنچانے پر شکریہ ادا کیا ہے ،تحصیل ناظم نے کوہستان کے عمائدین کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا ،وادی کالام سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان ساتھی سیفور ،انعام اورعزیزانڈس کوہستان سے واپس کالام جاتے ہوئے کندیا کے مقام پر طوفان کے دوران گلیشئر گرنے سے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں انڈس کوہستان کے عوام نے مسلسل جدوجہد کے بعدنکال کر خود کالام پہنچادی تھیںسابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور دیگر عمائدین نے لاشیں وصول کیں انہوں نے خپل وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کے اہلخانہ کے لئے ری طو رپر معاوضہ دیا جائے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں