بھارتی فورسز غیر معمولی اختیارات کی وجہ سے نہتے عوام کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، حریت فورم

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:18

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصروں اور تلاشی کارروائیوں، کرفیو کے نفاذ اور عام لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز غیر معمولی اختیارات کی وجہ سے نہتے عوام کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سوناواری میں بھارتی فورسز کی بڑی تعدادمیں تعیناتی اور نئے بنکروں کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ بھارتی فورسز رات کے دوران گھروں میں داخل ہوکر مکینوں کو ہراساں کررہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد قصبے میںکرفیو کے مسلسل نفاذ اوربھارتی فورسز کی بھاری تعدا د میں موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ انہوںنے سرینگر کے علاقوں لالچوک اور بٹہ مالو میں بھارت فورسز کی طرف سے محاصروں اور تلاشی کارررائیوں کے دوران لوگوںکو ہراساں کئے جانے اور بجبہاڑہ میں نجی املاک کی توڑ پھوڑ اور مکینوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز مجاہدین کی تلاش کی آڑ میں نہتے عوام کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی فورسز کی طرف سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نہتے عوام کو ہراساں کرنا انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلئے چشم کشاء ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںسے اپیل کی کہ وہ کشمیر ی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سنجیدہ نوٹس لیں اور ان کو بند کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔KMS-07/S

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں