ہر ہوٹل کو حکومت کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس

بدھ 18 نومبر 2020 19:59

سوات۔18نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18نومبر2020ء) :صوبائی حکومت کی طرف سے کورونا ایس او پیز کو عملی طور پر نافذ کرنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کو تمام ہوٹلوں میں ایس او پیز کی نگرانی کا ٹاسک دیا ہے اور نہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں تمام تر اقدامات بروقت اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس نے بدھ کے روز مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ہر ہوٹل میں حکومت کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر 30 سے زائد ہوٹلوں کو وارننگ جاری کئے گئے جبکہ 12 ہوٹلوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تمام ہوٹلوں پر چھاپے لگائے جارہے ہیں اور ہر ہوٹل کو حکومت کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا بصورت دیگر سخت تادیبی کاروائیاں عمل میں لائے جائیں گے جن میں جرمانے، ہوٹلوں کو سیل کرنا اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھجوانا بھی شامل ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں