سوات، لڑکی سے 4 سال تک مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 17:46

سوات، لڑکی سے 4 سال تک مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں 20 سالہ لڑکی سے 4 سال تک مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔سوات پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کے بھائی، بہن اور ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی شادی کا جھانسہ دے کر 4 برس تک اس سے زیادتی کرتا رہا۔لڑکی کے مطابق ملزم نے 10 لاکھ روپے کا قرضہ بھی لیا جو واپس نہیں کیا۔متاثرہ لڑکی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزم نے ڈاکٹر کے ذریعے 3 بار اس کا اسقاطِ حمل بھی کرایا۔سوات پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست پر 2 دن قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں