سوات اور گردونواح میں زلزلہ،شدت4.4 ریکارڈ کی گئی

منگل 7 دسمبر 2021 22:16

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج علی الصبح سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی145 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔چار اعشاریہ چار شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں