درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے، ہر شہری حصہ لے، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ

تلہ گنگ پریس کلب اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین واک کے اختتام پراے سی اور صحافیوں کا خطاب

پیر 2 مارچ 2020 23:01

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) تلہ گنگ پریس کلب اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک چوک میاں غازی شہید سے شروع ہو کر ایم سی تلہ گنگ میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران،سرپرست اعلیٰ الیکٹرانک میڈیا چودھری غلام ربانی،صدر تلہ گنگ پریس کلب چودھری نذر حسین،جنرل سیکرٹری قاضی عبدالقادر،صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن محسن قیوم شیخ،جنرل سیکرٹری محبوب حسین جراح،چیف آفیسر ٹی ایم اے حاجی محمد صدیق،سینئر وائس چیئر مین تلہ گنگ پریس کلب ایم افضل اعوان،وائس چیئرمین تلہ گنگ پریس کلب ملک ارشد کوٹگلہ،آفتاب ملک،لیاقت اعوان،شاہ نواز جھابری،چودھری محمد حسین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم صرف سرکاری اداروں نے نہیں بلکہ ہر شہری کا اس میں حصہ لینا اُن کا فرض ہے۔ درخت لگانا سنت نبوی ہے۔ درخت ہماری زندگی میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ یہ درخت ہی ہوتے ہیں جو طوفانوں اور سیلابوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ جو آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔

یہ فطرت کا حسین تحفہ ہے۔ ان شاء اللہ کلین اینڈ گرین مہم جاری رہے گی۔ ہم تلہ گنگ پریس کلب کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس مہم میں ہمارا بھر ساتھ دیا اور دے رہے ہیں۔ سرپرست اعلیٰ چودھری غلام ربانی،قاضی عبدالقادر،محسن قیوم شیخ اور محبوب حسین جراح نے بھی خطاب کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین مہم میں انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں