ٹنڈوآدم، حیسکو ٹیم کا پاورلومز فیکٹریوں پر چھاپے، 71پاور لومز فیکٹری مالکان غیر قانونی بجلی استعمال کررہے تھے

34پاورلومز فیکٹریوں پر 35لاکھ 32ہزار 6سو روپے جرمانہ عائدجبکہ بقیہ فیکٹریوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:01

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) ٹنڈوآدم میں حیسکو ٹیم کے پاورلومز فیکٹریوں پر چھاپے 71پاور لومز فیکٹری مالکان غیر قانونی بجلی استعمال کررہے تھے 34پاورلومز فیکٹریوں پر 35لاکھ 32ہزار 6سو روپے جرمانہ عائد کردیاگیاجبکہ بقیہ فیکٹریوں کے خلاف تحقیقات کے حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر حیسکو عزیر احمد بھٹو کی سربراہی میں سروس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے حیسکو سب ڈویژن اوڈیرولعل ایٹ ٹنڈوآدم میں چلنے والی پاور لومز فیکٹریوں پر چھاپے مارے جن میں 71پاورلومز فیکٹری مالکان غیر قانونی بجلی استعمال کرنے میں ملوث نکلے جن یمں سے 34پاورلومز فیکٹری مالکان پر 35لاکھ 32ہزار 6سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 11کنکشنوں پر لوڈ بڑھا ہوا تھا جنہیں اپنا نیا ٹانسفارمر لگونے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے باقی 26صارفین کے کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے انکے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائیگی اور جرمانہ عائد کیا جائیگا دوسری جانب بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او اوڈیرولعل منیر احمد پنھور کو فوری طور پر معطل کرکے ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دیگر ملازمین جو بجلی چوری میں ملوث انکے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی ٹنڈوآدم کے شہریوں نے حیسکو چیف اسداللہ درانی ،ایس ای نوابشاہ ملک امتیاز احمد کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بجلی چوروں کے خلاف شہروں اور دیہاتوں میں تمام سب ڈویژن میں سخت کریک ڈاؤن رینجرس کی مدد سے کریں تاکہ بجلی چوروں کے ناجائز یونٹوں کا بوجھ غریب صارفین کو نہ اٹھانا پڑے اور بجلی کی ناجائز لوڈ شیڈنگ ،ٹرانسفارمروں کی خرابی وولٹیج کی کمی اور دیگر مسائل سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں