ٹنڈوآدم میں بجلی کی تاروں کی مرمت کرتے ہوئے لائن مین گر کرجاں بحق ،سی ای او واپڈا نے ایس ڈی او سمیت لائن سپرنٹنڈنٹ معطل ،غفلت برتنے پر سخت کاروائی کی ہدایت

پیر 31 جولائی 2017 21:59

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء) بجلی کی تاروں کی مرمت کرتے ہوئے لائن مین گر کرجاں بحق ،سی ای او واپڈا نے ایس ڈی او سمیت لائن سپرنٹنڈنٹ معطل ،غفلت برتنے پر سخت کاروائی کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم ڈویژن حیسکو کے سب ڈویژن کی حد میں واقع نواحی گاؤں اشرف بلوچ فیڈر ٹی ڈی ایم ٹو میں گذشتہ گیارہ ہزاروولٹیج کی بجلی کے تاروں ٹوٹنے کی اطلاع پر لائن مین محمد خان لونڈ تاروں کی مرمت کے لئے پول کے اوپری حصے پر پہنچا اور بیلٹ باندھ کر کام کرنے لگا کہ اچانک نیچے آگرا جسے فوری طور پر طبی امدا د کے لئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او حیدرآباد رحم علی اوٹھو نے حیسکو ٹنڈوآدم ون کے ایس ڈی او وسیم کورائی اور لائن سپریڈنٹ عبدالغفارکو معطل کردیا ایگزیکٹیو انجئیر جلال الدین عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ تاحال ابتدائی انکوائری کے مطابق محمد خان لونڈ بجلی کے پول پر کام کے لئے اوپر پہنچا تو بیلٹ درست طریقے سے نہ باندھنے کے باعث اوپر سے نیچے گر ا ہے مگر مزید انکوائر ی کر رہے ہیں جس کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی فیض محمد ڈومکی کو مقرر کیا گیا ہے اگر واقع میں حیسکو اہلکاروں کی غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں