محض چہروں کی نہیںہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک وقوم کے حالات میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے،محمد حسین محنتی

کتاب دین سیکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ انسان کا بھترین ساتھی اور زندگی میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اپنی و معاشرے کی اصلاح اورملک کے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں توکتاب انقلاب قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی سندھ

جمعرات 30 جنوری 2020 22:42

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2020ء) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ محض چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک وقوم کے حالات میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔کتاب دین سیکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ انسان کا بھترین ساتھی اور زندگی میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اپنی و معاشرے کی اصلاح اورملک کے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں توکتاب انقلاب قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں تحریک محنت کے تحت قرآن مجید احادیث، تفاسیر دینی تاریخی و دیگر اسلامی کتب پر مبنی مکتبہ کے قیام کے حوالے سے مدینہ شاپنگ سینٹر میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے پیپلزپارٹی کے سینٹر ملک امام الدین شوقین، تحریک محنت پاکستان کے صدر سید خالد حسین بخاری، صوبائی صدر عبدالرحیم اعوان، بزرگ رہنما عبدالعزیزغوری، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری نے بھی خطاب کیا۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاید چنا، ضلعی امیر رفیق منصوری، صدر پریس کلب ٹنڈوآدم وسیم فاروقی، جنرل سیکریٹری امداد راہی،حاجی نور حسن ،انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی،عبدالوہاب انصاری،حاجی رمضان مجید انصاری ،اور مقامی امیر عبدالستار انصاری بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی سینٹر امام الدین شوقین نے مکتبہ کے قیام کو خوش آئندہ اور پچاس ہزار عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ کتاب کے بغیر انسان کی زندگی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ آپ صہ اور صحابہ کرام نے معاشرے کی تبدلی کے لیے چلتا پھرتا نمونہ پیش کیا۔جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز غوری نیکہا کہ ہمیں بھی تبدیلی اور اصلاح کا آغاز قرآن وسنت کے ذریعے اپنی ذات و گھر سے کرنا ہوگا۔ ٹی کلچر ، موبائل اور میڈیا کے دیگر ذرائع کے منفی استعمال سے بے حیائی کو فروغ،نوجوان نسل کو تباہ اور ہمارے گھروں کو جہنم بنایا جا رہا ہے۔

تحریک محنت پاکستان کتاب و عمل کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی اور ہمارے گھروں کو جنت بنانا چاہتی ہے جس کا ہمیں دست و بازو بننا ہوگا۔ ٹنڈو آدم میں تحریک محنت کے مکتبہ کا قیام نعمت سے کم نہیں ہے ان کے مشن کو کامیاب کرکے کتاب دوستی کا ثبوت دیا جائے۔ کتاب انسان کو ماضی سے سبق سیکھنے اور مستقبل کو تابناک بنانے میں مدد دیتی ہے۔تحریک محنت پاکستان کے صدر سید خالد حسین بخاری نے کہاکہ تحریک محنت 1975سے محنت کش ملازمین میں دعوت بذریعہ کتاب اللہ کام کر رہی ہے۔

ہم دینی کتب کے ذریعے لوگوں کی دنیا وآخرت کی کامیابی چاہتے ہیں جوکہ قرآن و سنت سے ہی ملے گی۔ تمام فرقہ واریت و مسالک سے بالاتر ہوکر ہمارا مقصد دینی کتب کا فروغ ہے۔ ڈمانڈ آپ کی اور فراہمی کا کام ہمارا ہوگا ہمارے پیش نظر کتب کی سیل نہیں اس کے ذریعہ لوگوں کو دین سے منور کرنا ہمارا مشن ہے۔#

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں