ٹنڈوالہ یار ، میونسپل کمیٹی کی نااہلی غفلت اور مبینہ کرپشن کے باعث شہر گندگی کے ڈیر میں تبدیل

پیر 24 دسمبر 2018 22:25

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2018ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کی نااہلی غفلت اور مبینہ کرپشن کے باعث ٹنڈوالہ یار گندگی کے ڈیر میں تبدیل ہوگیا جگہ جگہ گندگی کے ڈیر لگنے اور سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے باعث خواتین بچے مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہورہے ہیں سروے کے مطابق ٹنڈوالہ یار شہر کی خانزادہ کالونی ، زماں شاہ محلہ ، قلعہ ایریا ، شیدی پاڑہ ، پاکستان چوک ، انڑ پاڑہ چوری پاڑہ ودیگر علاقوں میں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کی نااہلی کے سبب مذکورہ علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈیر لگ گئے اور سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے سبب مذکورہ علاقے جیل کا منظر پیش کررہے ہیں جس کے باعث وہاں کے رہائشی کی زندگی اجیرن سے اجیرن ہورہی ہے اور وہاں کے رہائشی گندگی اور سیوریج کے نظام کے تباہ ہونے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں ایک ایک ہفتے تک خاگروب نا آنے کی وجہ سے گندگی نہیں اٹھائی جاتی اور گھروں کے آگے گندگی کے بڑے بڑے ڈیر لگ جاتے ہیں جبکہ سیوریج کا نظام تباہ ہونے کی وجہ سے گلیوں اور چوکوں میں نالی نالوں کا گندہ پانی جمع رہتا ہے جس سے بے حد تعفن پھیلتی ہے اور خطر ناک مچھروں افذائش میں دن بدن اجافہ ہورہا ہے جس سے ہمارے بچے بیمار ہورہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور اس کی ٹیم کو شکایتیں بھی کی مگر وہ اس جانب توجہ دینے کے بجائے یہ کہ دیتے ہیں کہ اسٹاف کم ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کو صاف ستھرائی کے حوالے سے لاکھوں روپے کا فنڈ ملتا ہے مگر وہ فنڈ صاف ستھرائی میں لگانے کے بجائے خود ہی ہڑپ کرجاتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار شہر کے مذکورہ علاقوں میں صاف ستھرائی کو یقینی بنائی جائے اور تباہ ہونے والے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں