ٹنڈو محمد خان، گائوں پیر بچل شاہ کے رہائشیوں کا ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن لگنے سے کمسن کی ہلاکت پر لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 جولائی 2019 23:36

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں پیر بچل شاھ کے درجنوں رہائشیوں نے عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور غلط انجکشن لگنے سے کمسن بچے تعمیر علی بروہی کی ہلاکت کے خلاف پھلیلی پل پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا اس موقع پر بچے کے والد تیمور علی بروہی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا کمسن بیٹا تعمیر علی بروہی معمولی بیمار تھا اور ہم لوگ اس کی طبعیت دکھانے کے لئے ڈاکٹر اسحاق لغاری کی نجی کلینک پر پہنچے ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں عطائی ڈاکٹر اکبر لغاری نے میرے بچے کو غلط انجکشن لگایا جس سے اس کی طبعیت مزید بگڑ گئی جس کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی واقعے کے خلاف ہم لوگوں نے سٹی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملوث عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں