ٹنڈوالہ یار، چار مسلح افراد نے کیلے کے بیوپاری سے 7 لاکھ روپے نقد لوٹ لیے

منگل 14 ستمبر 2021 00:38

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) ٹنڈوالہ یار میں دن دھاڑے چار نامعلوم مسلح افراد نے کیلے کے بیوپاری سے 7 لاکھ روپے نقد لوٹ لیے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر 4 نامعلوم مسلح افراد نے دن دھاڑے نجی بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے کیلے کے بیوپاری حمید پٹھان کو اسلحہ کے زور پر روکر بیوپاری کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 7 لاکھ روپے نقد موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے مذکورہ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پر کیلے کے درجنوں بیوپاری مشتعل ہوگئے جنہوں نے ٹنڈوالہ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر پولیس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث حیدرآباد کراچی دیگر شہروں کو جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی جسے باعث مسافروں کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نااہلی اور لاپرواہی کے کے باعث ٹنڈوالہ یار میں جرائم پیشہ افراد باآسانی جرائم کی وارداتیں کرتے ہیں پولیس انہیں گرفتار کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے انہوں ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کیلے کے بیوپاری حمید پٹھان سے ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی رقم برآمد کرائی جائے ورنہ ضلع بھر کے کیلے کے بیوپاری پورے سندھ میں احتجاجی دھرنے دیں گی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں