ٹنڈوالہ یار ،مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ،سید علی رضا شاہ

منگل 11 جنوری 2022 00:16

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) مرکز ولایت علی سندھ کے سربراہ سید علی رضا شاہ نے مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے۔اپنے بیان میں کہا کہ مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور انکے غم میں برابر کے شر یک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے۔

بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، 20 سے زائد سیاح برف میں پھنسے موت کے منہ میں چلے گئے ان اموات کا ذمہ دار کون ہے انتظامی تعاون کرے ریسکیو سہولیات کا فقدان حکومت ریسکیو سہولیات کو یقینی بنائے بغیر سیاحت کو فروغ دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ مری سانحہ متعلقہ حکام کی نااہلی اور بے حسی کا نتیجہ لگتاہے، پیشگی اقدامات پر توجہ دی جاتی بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں، آج کے سانحہ نے پوری قوم کو غمزدہ اور دکھی کردیاہے،ملک کا معروف سیاحتی مقام،جہاں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں، اس طرح کا واقعہ پیش آنا افسوسناک ہے حکومت پاکستان کا مشن سیاحت کا فروغ ہے تو ضروری ہے اس کیلئے منظم نظام ، پیشگی اقدامات پر توجہ دی جائے اور سیاحتی مقامات پر ایمرجنسی کال نمبرکی سہولت دی جائے، پیشگی اور بروقت ریسکیو نہ ہونے کے باعث آج 20قیمتی جانیں ضائع ہوئی جو ایک بڑا سانحہ ہے ، جس پر پوری قوم غم زدہ ہے،حکومت یا متعلقہ حکام کا کام حادثات اور واقعات کے بعد اظہار افسوس نہیں بروقت اقدامات کرنا ہوتاہے، پہلے سے انتظامات ہوتے تواتنا بڑا سانحہ شاید رونما نہ ہوتا،۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی ا س سانحہ میں جاں بحق مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی ، لواحقین متعلقین کو صبر جمیل اور مری میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد فرمائے۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری سید شبیہہ الحسین شاہ راشدی ،اور صوبائی کابینہ کے ارکان موجود تھی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں