ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار روینیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین سے ناروا سلوک کررہے ہیں ،محمد خان جروار

پیر 11 مارچ 2024 22:58

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) گزشتہ پانچ ماہ سے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار روینیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین سے ناروا سلوک کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار آل روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی صدر محمد خان جروار، جنرل سیکریٹری شاکر پاٹولی،آغا عمران و دیگر نے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے جائز مطالبات ہیں جن میں روینیو ڈیپارٹمنٹ کے سینیارٹی لسٹ فوتی کھاتہ ٹائم اسکیل، سینئیر ملازمین کی ترقی روینیو ڈیپارٹمنٹ کی بقایا تنخواہیں سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں ہم نے تمام کام چھوڑ کر ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں مسلسل جہدوجہد کررہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہیں ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں اگر ہمارے مطالبات نہیں ماننے گئے تو مسلسل کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گے اس کے بعد اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مرکز کے ساتھ مل کر پورے سندھ میں روینیو کھاتہ کام چھوڑ کر ہڑتال اور احتجاجی کرنے پر مجبور ہو جائے گا ہم بالا افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر ہٹایا جائے اور ملازمین کے جائز مطالبات پورے کیئے جائیں روینیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کی جائے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں