نہروں کی صفائی و ستھرائی اور پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ملنے والے فنڈز میں کرپشن کی جارہی ہے ،پیر اسد اللہ سرہندی

ہفتہ 1 ستمبر 2018 17:19

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) سندھ آبادگار بورڈ سندھ کے نائب صدر پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو نہروں کی صفائی و ستھرائی اور پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ملنے والے کروڑ روپے کے فنڈ افسران ملی بھگت کر کے کرپشن کر رہے ہیںاور کسی بھی نہروں کی پچنگ اور صفائی نہیں کرائی گئی ہے، جس کے باعث پھلیلی نہر میں کسی بھی وقت شگاف پڑنے کا خطرہ ہے، یہ بات انہوں نے بیت الشہید ٹنڈو محمد خان میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ حیدرآباد سے بدین تک نکلنے والی پھلیلی نہر سمیت دیگر نہروں کی پشتیں انتہائی کمزور ہیں اور کسی بھی وقت ضلع ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل ٹنڈو سائینداد میں شگاف پڑنے کا اندیشہ ہے، اور اسے کھڑی فصلوں کو نقصان اور جانی مالی نقصان ہونے کا خطرہ ہے، محکمہ آبپاشی کے افسران کو فوری طور پر پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے پچنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو سندھ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے نہروں کی صفائی و ستھرائی، گھدائی اور نہروں کی پچنگ کے لئے ملتے ہیں لیکن افسران ملی بھگت کر کے وہ رقم ہڑپ کر جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے نہری نظام تباہ و برباد ہو رہا ہے، اس وقت پھلیلی نہر ، میں روز بہ روز پانی کا بہائو بڑھتا جا رہا ہے، اور پچنگ نہ ہونے کی وجہ سے نہروں کے دونوں اطراف پر کٹائو ہو رہا ہے، اور رہائشی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ٹنڈو محمد خان کے محکمہ آبپاشی کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بار بار توجہ نہیں لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ ، سندھ حکومت اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹنڈو محمد خان کی پھلیلی نہر پرفوری طور پر پچنگ کرائی جائے تاکہ آبادگاروں کی زمینیںاورشہری علاقے محفوظ رہ سکیں۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں