کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلناف ٹنڈومحمدخان کے مختلف اسکولوں کے طلبہ ،جماعت اسلامی کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں

جمعرات 8 اگست 2019 23:35

ٹنڈومحمد خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹنڈومحمدخان کے مختلف اسکولوں کے طلبہ ،ڈسڑکٹ کونسل اور جماعت اسلامی کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے انڈین حکومت سمیت انڈین دہشت گرد آرمی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلع کونسل ٹنڈومحمد خان کے وائیس چیرمین شیر امین لاکھو مجماعت اسلامی کے مقامی امیر ڈاکڑ عبدالعزیز گدی ،نسیم اختر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ امن کے دعوے دار دہشت گردی پر اتر آئے ہیں،انڈین آرمی کے دہشت گرد نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کر رہے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ انڈیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے اور مظلوم و معصوم کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں