موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،خرم کریم سومرو

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:30

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے جنرل سیکریٹری خرم کریم سومرو نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں ، مہنگائی کے باعث لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ، کء کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے صنعت کا پہیا جام کر دیا ہے ، جب کہ لوگوں کو ہزاروں کی تعداد میں بیروزگار کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے پیپلز سومرا ہاس ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا خرم کریم سومرو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل ہزاروں ملازمین کو بیروزگار کیا ، جو لوگ لاکھوں نوکریاں دینے کی باتیں کرتے تھے انہوں نے لوگوں سے روٹی ، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے ، انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بن کر مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں دے کر ا س ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کردیں گے ، پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، ہر دور میں پیپلز پارٹی نے عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کیں ، یہی وجہ ہے کہ عوام بار بار پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر اقتدار میں بھیجتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ کارکنان تیار ہوجائیں ، وفاقی حکومت کیخلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آچکا ہے ، اس موقع پر حارث صبحپوٹو ، نانا زر ، نذیر جلالانی ، یوسف زئنور اودیگر کی بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں