بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی قسط کٹوتی کی جارہی ہے ، خواتین کا الزام

جمعہ 15 مارچ 2024 19:53

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی قسط کٹوتی کی جارہی ہے ، خواتین کا الزام
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) ٹنڈو محمد خان شہر کے مختلف علاقوں سونپاری ، کنمبار محلہ ،تالپور کالونی ،سول اسپتال روڈ اور دیگر مقامات پر ڈوائیس ہولڈر، محمد کنمبار، انور بھٹی سمیت دیگر افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی قسط دس ہزار پانچ سو میں سے پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کر رہے ہیں اور رمضان المبارک کے مہینے میں سخت گرمی کے دوران ان کی تذلیل کی جا رہی ہے جبکہ مستحق خواتین زبیدہ، سلمی، شہزادی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈوائیس ہولڈر بلاوجہ مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی کر رہے ہیں جو کہ ہم غریب خواتین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور اس طرح کی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید سلیم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ڈوائیس ہولڈر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں