مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:53

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی بربریت اور ظلم و جبر کے خلاف مسجد علی سے پریس کلب ٹنڈو محمد خان تک ایک ریلی نکالی گی ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بینرز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے اور وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما محمودالحسن، ضلعی صدر امجد حسین ، ضلعی رہنماں محب علی بھٹو سجاد علی ڈومکی، ساجن مغل، اشرف خاصخیلی، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شکست خوردہ ہے جو بوکھلا کر معصوم بچوں اور عورتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ مقررین نے عالم اسلام خصوصا پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جایں اور یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں