شب و روز کی محنت نے زرعی یونیورسٹی کوترقی کی راہ پر گامزن کیا،وائس چانسلر

جمعرات 1 فروری 2024 17:01

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) میری تمام تر کامیابی کا سہرا میری ٹیم اور تمام زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین، طلباء کا اعتماد اوربھرپورتعاون کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے مجھے بطور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی آج 10ماہ مکمل ہو گئے اور زرعی یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کااظہار وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے زرعی یونیورسٹی کی سٹاف میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار عبد الباسط خان زرعی یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان اور انتظامی افسران کی بڑی تعدا د موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم اور آپ تمام لوگوں کی سپورٹ اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت سے ہم نے زرعی یونیورسٹی کو ایک ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرا دامن صاف ہے، نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کئے اور ادارے کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرتا ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں