ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر کا جنڈولہ ہسپتال کا دورہ۔ہسپتال میں قائم قرنطینہ سنٹر کا معائنہ اور انتظامات کا جائزہ

جمعرات 9 اپریل 2020 16:50

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر نے سول ہسپتال جنڈولہ کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے وہاں پر قائم قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتطامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عباس شیرانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ محکمہ صحت کی جانب سے قرنطینہ سنٹر کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سٹاف کو انتظامات سے متعلق مختلف ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں