ٹانک،ضلعی انتظامیہ کا سٹی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزا رکرالی گئی

اتوار 21 فروری 2021 16:50

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2021ء) سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹانک نے سٹی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 7کینال قیمتی اراضی واگزا رکرالی ۔صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی کی براہ راست قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے قبضہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کبیر آفریدی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے گزشتہ روز ٹانک سٹی میں تحصیل اور مقامی پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے 7کینال قیمتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا کے سرکاری تحویل میں لے لیا، واگزار کرائی گئی زمین پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بورڈ آویزاں کر کے قبضہ مافیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری زمین پرناجائز قبضہ سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی کی خصوصی احکامات پر سرکاری زمینوں کو مافیا سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے اور آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضہ اور ناجائز تجاوزات کرنے کی اجازت نہیںدی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ٹانک سٹی میں جو 7کینال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی اسکی قیمت کروڑوں روپے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں