ٹانک مہاجر کیمپ ڈبرہ سے اغواء کی جانیوالی 14سالہ بچی کو ٹانک پولیس نے باحفاطت بازیاب کرا لیا

جمعرات 6 مئی 2021 23:24

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) ٹانک مہاجر کیمپ ڈبرہ سے شادی کی غرض سے اغواء کی جانیوالی 14سالہ بچی کو ضلع خیبر کے علاقہ جمرود سے ٹانک پولیس نے باحفاطت بازیاب کرا لیا ملزم سمیت اس کے تینوں سہولت کار بھی گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ اور ایس ایچ او ایس ایم اے فہیم ممتاز کی موجودگی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 27اپریل کو تھانہ مرید اکبر شہید کی حدود مہاجر کیمپ ڈبرہ سے 14سالہ بچی مسماة(الف) کوگھر کے اندر گھس کر شادی کی غرض سے اغواء کر لیا گیا تھا اس دوران بچی کی والدہ مسماة(ن بی بی)نے اپنی بچی کو اغواء کار کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزم نے اس پر فائرنگ کی جسکی زد میں آکر بچی کی والدہ زخمی ہوگئی بچی کی والدہ نے تھانہ مرید اکبر شہید میں اپنی بچی کی اغوائیگی کی رپورٹ مبینہ ملزم منور سکنہ شیخ اوتار پر درج کرادی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر گھس کر بچی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرنا اور اسکی والدہ کو زخمی کرنا ٹانک پولیس کے لئے ایک کھلے چیلینج سے کم نہیں تھا ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی باحفاظت بازیابی کے لئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ اور ایس ایچ او ایس ایم اے کی نگرانی میں پولیس کی تین چھاپہ مار پارٹیاں تشکیل دی گئیںپولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ سائنسی طریقوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے پشاور ،جمرود اور ٹانک میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا پولیس کی انتہائی خفیہ حکمت عملی کے ساتھ جمرود کے ایک مسافر خانہ پر چھاپہ مار کر مغوی بچی کو برآمد جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے علاوہ تفتیشی عمل کے دوران پو لیس نے ملزم کے تین سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ڈی پی او کا بتانا تھا کہ ملزم کے سہولت کاروں میں سے گرفتار ہونیوالا ایک مبینہ ملزم پولیس اہلکار ہے جسکو شامل تفتیش کرکے معطل کر دیا گیا ہے اور اسکے خلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع کر دی گئی بچی کی باحفاظت بازیابی کے لئے آئی جی پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی مسلسل ٹانک پولیس کے ساتھ میں رابطے میں رہے جبکہ ڈی آئی جی ڈیرہ ریجن شوکت عباس ٹانک میں موجود رہے تاکہ بچی کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے ٹانک پولیس نے پانچ گھنٹوں کے اندر نہایت بہترین حکمت عملی کے ساتھ بچی کو بھی بازیاب کرایا اور ملزم کو بھی گرفتار کیا ڈی آئی جی ڈیرہ اور ڈی پی او کی جانب سے کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران کو نقد انعام اور سرٹیفیکٹس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں