ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی گنجان آباد علاقہ محلہ قطب کالونی میں 13ویں پانی کے فلٹریشن کا افتتاح

بدھ 9 جون 2021 23:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی گنجان آباد علاقہ محلہ قطب کالونی میں 13ویں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کے فلٹریشن کا افتتاح کر دیا گیا ،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔پانی کی فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ، اسسٹنٹ کمشنر ٹانک حمید آفریدی،ڈی ایس پی حسین غلام بنگش،ایس ایچ او سٹی سبطین خان،معززین علاقہ،،مقامی صحافیوں اور علاقائی عمائدین سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر ٹانک اتحاد کے زمان بیٹنی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پا کستان امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے خصوصی تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت گرمیوں کے موسم میں ٹانک کے شہریوں کو ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹانک شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں اب تک 13 پانی کے فلٹریشن پلانٹ نصب کئیے گئے ہیں جس سے شہری مستفید ہورہے ہیں جو کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا ایک اچھا اقدام ہے سول سوسائٹی کی جانب سے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنی مدد آپ کے تحت بنیادی اقدامات اٹھانے پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے اور ان کے کردار کی تعریف کی گئی جبکہ ٹانک شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے اس بین المقاصد منصوبہ کو عوام کی دلی پذیرائی مل رہی ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں