ٹانک میں کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں ایک بچہ، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے، پولیس حکام

جمعرات 16 دسمبر 2021 21:27

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2021ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ٹانک میں کار پر فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانا روڈ پر پیش آیا ہے ، حادثے میں جاں بحق تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے اور چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفیتش کی جاری ہے

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں