اسسٹنٹ ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی ٹانک کا ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

تین ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تحویل میں لیکر تلف کر دیا ،مکرو دھندہ میں ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد

جمعہ 24 دسمبر 2021 23:54

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2021ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی ٹانک کا ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تحویل میں لیکر تلف کر دیا مکرو دھندہ میں ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختون خواہ شاہ رخ خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹانک واصف خان نے اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے گزشتہ روز محکمہ لائیو اسٹاک کے ذمہ داروں کے ہمراہ عوامی شکایت پر علی الصبح ٹانک شہر کے مختلف داخلی راستوں پر دودھ سے بھرے ٹینکرز جو ٹانک میں داخل ہو رہے تھے کو روکا اور دودھ کے نمونے لیکر جدید لیبارٹری کی مدد سیموقع پر حاصل کردہ نمونوں کو چیک کیا تو دودھ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی جس پر دودھ سے بھرے ٹینکرز کو تحویل میں لیکر تین ہزار ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کرنے سمیت ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کر کے حکومتی۔

(جاری ہے)

خزانہ میں جمع کرا دئیے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ٹانک واصف خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر جو کھانے پینے کی اشیائ میں ملاوٹ کے مرتکب ہورہے ہیں وہ عوام کے دشمن ہیں ملاوٹ جیسے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کسی بھی قسم کی رعایت مستحق نہیں ہیں ایسے افراد کے خلاف محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی سخت کاروائیاں عمل میں لائے گا اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے انہوں نے ملاوٹ کرنے والے دوکانداروں اور دودھ فروشوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس گندے فعل سے باز آجائیں بصورت دیگر انکو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں