صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق غوزیدگہ سمال ڈیم پر سروے کا کام شروع ہوگیا

اس میگا پراجیکٹ کی لاگت 1268 ملین ہے جس سے 1420 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا

بدھ 6 جولائی 2022 17:40

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق غوزیدگہ سمال ڈیم پر سروے کا کام شروع ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ، پولیس، دیگر قانون نافز کرنے والے ادارے اور محکمہ ایریگیشن ضلع ٹانک غوزیدگہ سمال ڈیم سروے ٹیم کو بہترین اور مناسب سیکورٹی انتظامات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے ڈیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایریگیشن ٹانک، محکمہ پولیس اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس سے غوزیدگہ سمال ڈیم سروے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک نے کہا ہے کہ انتظامیہ، ضلعی پولیس، دیگر قانون نافز کرنے والے ادارے اور محکمہ ایریگیشن ضلع ٹانک غوزیدگہ سمال ڈیم سروے ٹیم کو بہترین اور مناسب سیکورٹی انتظامات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے ڈیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایریگیشن ٹانک، محکمہ پولیس اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس سے غوزیدگہ سمال ڈیم سروے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے وڑن کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس سے پانی کو ذخیرہ کرنے اور سیراب کرنے کے لیے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنگ میں بنجر اراضی، غوزیدگہ سمال ڈیم جو خیبرپختونخوا حکومت کی اے ڈی پی ADP 2021،22 میں شامل ہے جو کہ اس پسماندہ علاقے کے لیے ایک میگا پراجیکٹ ہے جہاں کے باشندوں کا انحصار زراعت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی لاگت 1268 ملین ہے جس سے 1420 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا اور اس سے 2000 خاندانوں کو پینے کیلئے صاف پانی بھی فراہم ہو گا۔ حمید اللہ خٹک نے کہا کہ یہ سمال ڈیم پسماندہ علاقے کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں