ٹانک،پولیس چوکی پر حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک

پیر 20 نومبر 2023 23:13

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) ٹانک میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات پولیس چوکی کوٹ اعظم پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹانک کے ڈی پی او افتخار علی شاہ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سرچنگ کے دوران صبح ایک دہشت گرد کی لاش ملی ہے۔ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ایم فور رائفل، 8 میگزین اور واکی ٹاکی برآمد ہوا ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں