ٹانک کو پولیو فری زون بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈی ایچ اوفیاض علی

جمعرات 16 فروری 2017 20:14

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) اپنے بچوں کو حفاظی ٹیکہ جات کی مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو ٹیکے لگوائیں، ان خیالات کا اظہارڈی ایچ او محکمہ صحت محمد فیاض علی نے ای پی آئی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان بیٹنی،ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر منصور سمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ڈاکٹر محمدفیاض علی نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ٹانک میں حفاظتی ٹیکوں کی کمپیئن میں کوئی بچہ بھی حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ ہوٹانک میں وسائل کم جن سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن ہر قسم کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٹانک پسماندہ ضلع ہے ٹانک کو پولیو فری زون بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں محکمہ صحت کے ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں کام چور سرکاری ملازمین کے خلاف گھیراتنگ کردیا ہے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں