مویشی کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی وئکسین کی جا رہی ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تھرپار

منگل 30 جولائی 2019 14:46

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) تھرپارکر میں 35 لاکھ سے زائد مویشی کو مختلف بیماریوں بچاؤ کی وئکسین کی ہے، تھر میں ستر لاکھ سے زائد مویشی موجود ہے، اس وقت بارش برسنے کی وجہ سے ان کے تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، تھر میں مویشی کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی وئکسین کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک تھرپارکر ڈاکٹر نوبت کھوسو نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کے تھرپارکر میں ستر لاکھ سے زائد مویشی موجود ہے، گزشتہ سال جولائی 2018 سے جولائی 2019 تک 35 لاکھ سے زائد مویشی کو وئکسین کی ہے اور اب تک مویشیوں کی ویکسین کا کام جاری ہے، روزانہ کے بنیاد پر کیمپیں قائم کر کے وئکسین کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز تعلقہ مٹھی,ڈیپلو اور کلوئی کے 27گاؤں میں وٹنری کیمپ قائم کرکے 29ہزار764جانوروں کا علاج اور ویکسین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں