تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور کلوئی میں ٹڈ ی دل نے تباہی مچادی،اسپرے کرنے کی اپیل

بدھ 6 نومبر 2019 14:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور کلوئی کے یونین کوئںسل بھکوئو، ماجنٹھی اور گرڑاباھ کے 20سے زائدہ علاقوںمیں چھوٹی ٹڈی دل نے تباہی مچادی، فصلیں گھاس اور درخت کھانے لگے،مویشی مالکاں پریشاں،ایمرجنسی حالت میں اسپرے کرنے کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کہ تحصیل مٹھی اور کلوئی کے یونین کونسل بھکوئو، ماجنٹھی اور گرڑاباہ کے مختلف گاؤں گرڑاباہ سیڈیو کلٹھار مٹھو لگڈیو پدھریو کوھی مورا ، بھکوئو، چوپنی، سڑھ اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے انڈوں سے پیدا ہونے والے چھوٹی ٹڈی دل نے تباہی مچادی ہے اس سلسلے میں علاقہ مکینوں محمد یونس عبداللہ حفیظ نھڑیو ربنواز اور دیگراں نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹڈی دل کے انڈوں سے پیدا ہونے والی ٹڈی دل بہت نقصان دہ ہے،چار سالوں کے بعد گھاس اور فصلیں اچھی ہوئی ہیں جس کو ٹڈی دل نے بھاری نقصان پہنچا دیا ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جائے اورنقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے ٹڈی دل کے مزید حملوں سے فصلات کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں