ڈوھورو پران پر محکمہ آبپاشی کی اسکیم پر جلد کام شروع کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:34

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے پیش نظر سندھ حکومت کو ڈوھورو پران اور سیم نالے کی پشتوں کی مضبوطی اور برساتی پانی کی نکاسی کے لئے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے شفارشات کی جائیں گی۔ جبکہ ڈوھورو پران پر محکمہ آبپاشی کی اسکیم پر جلد کام شروع کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں نقصانات سے بچا جاسکے اور خاص طور پر فصلوں کے نقصانات سے بچا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ستوں میل کے گاوں حاجی تاج محمد میں آبادگاروں رسول بخش اور دیگر سے ان کی فصلوں کے ہونے والے نقصانات کی معلومات حاصل کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوھورو پران اور سیم نالے میں عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص اضلاع کا پانی شامل ہوتا ہے اسی لئے دباو بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے آبادگاروں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت سندھ آبادگاروں کی ہر ممکن مدد کریگی اور ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر آئندہ فصلوں کے کے لئے ان کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے آفت زدہ قرار دئیے گئے اضلاع میں رلیف کا کام جاری ہے اور بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس وقت گاوں سے بارشوں کا پانی نکالنا اولین ترجیح ہے۔ قبل ازیں آبادگار رسول بخش اور دیگر نے زرعی زمینوں سے پانی نکالنے، فصلوں کو ہونے والے نقصانات اور سم نالے اور ڈوھورو پران کی پشتوں کو مطبوظ کرنے کے مطلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مرچ، کپاس اور سبزیوں کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا۔

اس سے قبل نارا کینال کی ٹیل ہونے کے باعث پانی کی قلت تھی جو کہ کینال کی ری ماڈلنگ اور پکے ہونے کے باعث کچھ آسانیاں ہوئی اور فصل تیار ہوئے تو سیم نالے اور۔ڈوھور پران نے تباھی مچادی ہے ، مرچ پرفی ایکڑ 50 ہزار اور کپاس 35 ہزار روپے تک فی ایکڑ خرچ کرتے ہیں تب کہیں جا کر فصل تیار ہوتا آبادگاروں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی اس پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ ہونے والے نقصانات کا سروے کرکے حکومت سندھ کو آبادگاروں کی مدد کے لئے شفارشات بھیجی جائیں گی۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں