تھرپارکر، لاک ڈاؤن کے دوران دس ہزار سے زائد راشن بیگ غریب خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 5 اپریل 2020 18:25

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے ایک علامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دس ہزار سے زائد راشن بیگ غریب خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جو مختلف این جی اوز، واپاری ایسوسی ایشن، کرونا کمیٹی اور منتخب نمائندوں نے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں کرونا لاک ڈاؤن کمیٹی نے 3200 راشن بیگ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش ملانی نے 1200 ، رکن صوبائی اسمبلی سندہ ارباب لطف اللہ 3500 ، شہری واپاری ایسوسیئیشن 300 ، واپاری اتحاد چھاچھرو 371، سول سوسائٹی اسلام کوٹ 700، وامی این جی او ڈیپلو 250 ، الخدمت فاؤنڈیشن 100 ، ہینڈز 150، ڈاکٹر موہن اسلام کوٹ 150 اور تھردیپ این جی اوز نے 2000 راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں