تھرپار کر میں 16 سالہ مومل کی خودکشی کے واقعے نے نیا رُخ اختیار کر لیا

مومل کے ساتھ 2 بار زیادتی ہوئی،پہلے سے جرم میں شریک ملزم نے سماعت سے قبل دوبارہ بچی کے ساتھ زیادتی کی،شدید ذہنی دباؤ اور بدنامی کے باعث خودکشی پر مجبور ہوئی۔ والد کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 اکتوبر 2020 10:54

تھرپار کر میں 16 سالہ مومل کی خودکشی کے واقعے نے نیا رُخ اختیار کر لیا
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 03ستمبر 2020ء) تھرپار کر میں 16 سالہ مومل کی خودکشی کے واقعے نے نیا رُخ اختیار کر لیا۔، بچی کو دو بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مومل مینگواڑ انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش ملی تھی۔

پولیس کے مطابق 17سالہ تمشیلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ 24 گھنٹوں میں مختلف دیہات میں 3 لڑکیوں نے مبینہ خودکشی کی۔ رواں سال مبینہ خود کشی کے واقعات میں 93 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔تھرپارکر میں انصاف ناپید ہو گیا ہے۔اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 16 سالہ مومل ایک سال تک انصاف مانگتی رہی مگر پولیس کی کمزور تفتیش عدالتوں میں وکلاء اور کبھی ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں اور ملزمان دندناتے پھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی سماعت سے قبل مومل کو مبینہ طور دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ گیا۔ذہی دباؤ اور بدنامی کا خوف مومل کو خودکشی پر مجبور کر گیا۔دوبارہ اجتماعی زیادتی میں مرکزی ملزم بھی وہ نکلا جو پہلے ہی مومل کے ساتھ زیادتی کے زیر سماعت مقدمے کا ملزم بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ڈی این اے میچ نہ ہونا ملزم کی رہائی کا سبب بنا۔

دوسری جانب ھرپارکر میں شادی شدہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گائوں اونہریو واچھرا میں شادی شدہ نوجوان لڑکی سرسوتی زوجہ روشن میگہواڑ نے گزشتہ رات گھر کے اندر لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیپلو ہسپتال منتقل کردیا۔ بعد میں لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں