تھرپارکر میں 16 سالہ مومل کی خودکشی کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا

دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مومل مینگواڑ نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی ، والد مومل

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 15:28

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) تھرپارکر میں 16 سالہ مومل کی خودکشی کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیاہے، لڑکی کے والد نے بتایاکہ دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مومل مینگواڑ نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی ہے۔تھر پارکر میں انصاف جیسے ناپید ہوگیا ہو اجتماعی زیادتی کاشکار ہونے والی 16 سالہ مومل ایک سال تک انصاف مانگتی رہی مگر پولیس کی کمزور تفتیش عدالتوں میں وکلا اور کبھی ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں اور ملزمان دندناتے پھرتے رہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ کی سماعت سے قبل مومل کو مبینہ طور پر دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ذہنی دبائو اور بدنامی کا خوف مومل کو خودکشی پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دوبارہ اجتماعی زیادتی میں مرکزی ملزم بھی وہ نکلا جو پہلے ہی مومل کے ساتھ زیادتی کے زیر سماعت مقدمے کا ملزم بھی ہے۔پولیس حکام کا دعوی ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ڈی این اے میچ نہ ہونا ملزم کی رہائی کا سبب بنا ۔

دوسری جانب مٹھی اسپتال کے حکام نے بتایاکہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی مومل کے تو ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے تاہم 4 دن گزر جانے کے باوجود ملزم کا ڈی این اے کے لیے نمونہ نہ لینا پولیس نظام کے لیے چیلنج ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کے ضلع تھرپارکر میں نوجوان لڑکی مومل نے کنویں میں کود کر خودکشی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں