تھرپارکر، 20سالہ نوجوان کی لٹکی ہوئی نعش بر آمد

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:23

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) تھرپارکر کے گاٶؤں گہیٹو کے جنگل میں  20سالہ نوجوان  کی لٹکی ہوئی نعش بر آمد ہوئی ، اہلیان علاقہ نے نعش کو  دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم  نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر ضروری  کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

   لاش کی پہچان 20 سالہ غلام نبی لونڈ گاٶؤں گہیٹو کے نام سے کی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کے خدشہ ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے۔مزید تفتيش بھی کرینگے، جبکہ ورثا کی جانب سے کو ئی  موقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں