تھرپارکر میں دو خودکشی کے واقعات، کم سن بچی سمیت خاتون نے خودکشی کرلی

منگل 10 مئی 2022 16:33

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) تھرپارکر میں دو خودکشی کے واقعات، کم سن بچی سمیت خاتون نے خودکشی کرلی۔ تھرپارکر میں گزشتہ رات دو خودکشی کے واقعات ہوئے جس میں تحصيل اسلام کے نواہی گا ؤں آڈے جو تڑ میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون سکینہ زوجہ تنیراج بھیل نے گھرمیں لٹک کر خودکشی کرلی، دوسرہ واقعہ تحصيل ننگرپارکر کے گاؤں اون کا وانڈیو میں پیش آیا جہاں 14 سالہ ڈیوو بنت چیتن کولہی نے ماں سے ناراض ہو کر درخت میں لٹک کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور نعیش کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کی جہاں کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی ۔ \378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں