تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروایاں جاری، پانچ ملزم گرفتار

پیر 17 جون 2019 19:33

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد کے جاری کردہ احکامات پر تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، پانچ ملزم گرفتار،مختلف تھانوں پر مقدمے درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر پولیس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پی ایس وجوٹو کے انچارج نے راجیش کولھی اور لچھمن کولھی کو گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضے سے *175* لیٹر کچہ شراب (ٹھڑو) برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔

پی ایس کلوئی کے اے ایس ئی رمضان بجیر نے گشت کے دوران ایک ملزم عبدالعزیز ولد عرس لنڈ کو گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضے سے *1* پسٹل اور *4* رائونڈ برآمد کر کے مقدمہ درج کیا، پی ایس مٹھی نے ملزم بھیشم ولد پریتم کو گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضے سے *425* پڑیان گٹکا سفینا برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں