پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر ایک فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر

جمعہ 9 اکتوبر 2020 17:14

تھرپارکر مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر ایک فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پولیو ہماری آنے والی نسلوں کا بد ترین دشمن ہے جو کہ بچوں کو ہمیشہ کے لئے معذور بنا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دربار ہال مٹھی میں پولیو کے خاتمے کے لئے منعقد میٹنگ میں کیا، انہوں نے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ مائیکروپلان پھر سے ترتیب دیں اور پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے لئے موثر اقدامات لئے جائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوردن داس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 26سے 31اکتوبر 2020تک جاری رہنے والی مہم کے لئے 868موبائل، 73 فکس اور 96ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اس مہم کے دوران 2لاکھ 76ہزار701بچوں جن کی عمر 5سال سے کم ہو ان کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، اور مہم کی موثر نگرانی کے لئے یوسی این اوز کو پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں