چھاچھرو میں حاملہ خاتون کے غلط آپریشن پر سول ہسپتال مٹھی کی گائناکالوجسٹ کو شوکاز نوٹس جاری

پیش آنے والے واقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کی جانب سے محکمہ صحت کو رپورٹ پیش کردی گئی

جمعرات 23 جون 2022 16:05

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو میں حاملہ خاتون کے غلط آپریشن پر سول اسپتال مٹھی کی گائناکالوجسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھاچھرو میں پیش آنے والے واقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کی جانب سے محکمہ صحت کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ڈی جی ہیلتھ نے سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کو متعلقہ ہسپتال کیدورے کی ہدایت کی اور سول اسپتال مٹھی کی گائناکولوجسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ کے مطابق سول سرجن مٹھی سے معاملے پر وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد لمس ہسپتال کی گائناکولوجسٹ سے مریضہ کی تصویریں لینے پر بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چھاچھرو کے مقامی صحت مرکز کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کیاجس کے نتیجے میں نوزائیدہ کا سرکٹ گیا اور وہ انتقال کرگیا۔محکمہ صحت حکام کے مطابق عملے نے نوزائیدہ کا سرکاٹ کر ماں کے پیٹ سینکالا اور دھڑپیٹ میں ہی چھوڑدیا تھا، پھر خاتون کو چھاچھرو سے سول ہسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی۔بعد ازاں مٹھی سے حاملہ خاتون کو سول ہسپتال حیدرآبادلایاگیا جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں