اسلام کوٹ کے قریب 14 سالہ لڑکی کنویں میں کود گئی

جمعرات 30 جون 2022 18:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) اسلام کوٹ کے قریب 14 سالہ لڑکی کنویں میں کود گئی ۔تحصیل اسلام کوٹ کے نواہی گاؤں مہیاری بجیر میں 14 سالہ سہندی بنت ماٹھینو بجیر کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

خودکشی کا سبب معلوم نہ ہو سکا۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور لاش کو کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ رواں ماہ تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں